ویب سائیٹ بنائیں۔ پہلا سیشن ۔ کورس آوٹ لائین

 ہیلو، گوگل بلاگر سے ویب سائیٹ بنانے کے اس سیشن میں خوش آمدید

اج کے اس سیشن میں ہم بلاگر پر ایک ویب سائیٹ بنائیں گے 

لیکن عملی کا کرنے سے پہلے ہم بنیادی باتیں جان لیتے ہیں 

ویب سائیٹ کیا ہے 

ویب سائٹ ویب پیجز کا ایک مجموعہ ہے جو انٹرنیٹ پر دستیاب ہوتا ہے۔ ہر ویب پیج پر معلومات، تصاویر، یا ویڈیوز ہو سکتی ہیں۔ ویب سائٹس مختلف مقاصد کے لیے بنائی جاتی ہیں، جیسے کاروباری، تعلیمی، یا ذاتی معلومات فراہم کرنا۔

ویب سائٹ عام طور پر ایک خاص نام کے تحت ویب ایڈریس پر دستیاب ہوتی ہے، جیسے کہ

 www.example.com۔

ویب سائٹس مختلف مقاصد کے لیے بنائی جاتی ہیں، مثلاً:

ذاتی ویب سائٹس: افراد کی معلومات اور ان کے کام کی نمائش کے لیے۔ کاروباری ویب سائٹس: کمپنیوں اور کاروباروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور ان کی مصنوعات یا خدمات کو پروموٹ کرنے کے لیے تعلیمی ویب سائٹس: تعلیمی مواد، کورسز، اور معلومات کے لیے۔ تفریحی ویب سائٹس: خبریں، کھیل، اور تفریحی مواد فراہم کرنے کے لیے۔ ویب سائٹس کو انٹرنیٹ پر دیکھنے کے لیے، آپ کو ویب براؤزر کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ گوگل کروم، فائر فاکس، یا سفاری۔ 

انٹرنیٹ ایک وسیع سمندر کی مانند ہے جس میں بے شمار ویب سائٹس موجود ہیں۔ مطلوبہ ویب سائٹ کو اس سمندر میں تلاش کرنے کے لیے آپ کو ایک سرچ انجن کی ضرورت ہوتی ہے، جو ایک ایسا آلہ ہے جو آپ کی مطلوبہ معلومات یا ویب سائٹ کو ڈھونڈنے میں مدد کرتا ہے۔ گوگل مشہور سرچ انجن ہے جسےنوے فیصد سے زیادہ لوگ یعنی روزانہ تقریباً 4 ارب لوگ استعمال کرتے ہیں، اور ہر سال اس پر 2 ٹریلین سے زائد سرچ کی جاتی ہیں۔ چونکہ گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے اسلئے آپکی ویب سائٹ کو گوگل پر لازمی رجسٹر ہونا چاہئے۔ ویب سائیٹ ڈیزائن کے لئے بے شمار فری ریسورس موجود ہے جیسے کہ وکس ۔ لیکن اکثر مفت ریسورس آپکو ڈومین نیم استعمال کرنے کی اجاز نہیں دیتے اسکے لئے آپکو رقم ادا کرنی ہوتئ ہے یا پھر مہنگی ہوسٹنگ لینی پڑتی ہے ۔ اکثر ویب سئیٹ ہوسٹنگ اکثر 24 گھنٹے میں کچھ وقت کے لئے ڈاون بھی ہوجاتی ہیں ۔ یعنی کسی وقت آپکی سائیٹ نہیں کھلے گی

ہم سائیٹ کہیں بھی بنائیں کوئی سی بھی ہوسٹنگ استعمال کرٰیں رجسٹر ہمیں گوگل کت پاس ہی ہونا ہے 

ان تمام مشکلات کا حل ہمیں گوگل ۔ بلاگر کی صورت میں دیتا ہے جو مکمل مفت ہے ۔ اس پر ہم اپنی مرضی کے تھیم استعمال کرکتے ہیں ۔ اور اگر کچھ محنت کریں تو ان مفت تھیمز کواپنی پسند کے مطابق بھی ڈھال سکتے ہیں. 

 یہ تو تھیں بنیادی باتیں کسی کا سوال ہو تو پوچھ سکتا ہے ۔ سوال پوچھنے کے لئے ہاتھ کا بٹن دبائیں اور برائے مہربانی اپنی باری کا انتظار کریں ۔ جب کہا جائے تو بولیں ۔ تاکہ سب آپکو سن سکیں 

اب چلتے ہیں ہم عملی کام کی جانب 

سب سے پہلے اپنے گوگل کاونٹس میں لوگ ان کریں 



تصویر کے قریب نو نکتوں پر کلک کریں تو آپکو بلاگر مل جائے گا

بلاگر میں لوگ ان کریں 

اب آپکے سامنے یہ پیج کھل گیا ہے 

بائیں ہاتھ پر بلاگر کے بی کے نیچے آپکو نئے بلاگ کی آپشن ملے گی اس پر کلک کریں 

اب یہ آپسے بلاگ کا نام پوچھے گا۔ اسے نام دیں اگر اس نام سے کوئی پہلے بلاگ بنا چکا ہے تو یہ آپکو کہے گا کہ دوسرا نام دیں 

اسطرح جب آپ بلاگ کا نام رکھ لیں گے اور سیو کا بٹن دبائیں گے تو آپکا بلاگ بن جائے گا۔آپکا ویب ایڈریس ۔ آپکا نام ڈاٹ بلاگسپاٹ ڈاٹ کا م  کی صورت میں آئے گا

اگر آپ بلاگسپاٹ ڈاٹ کام نہیں چاہتے تو آپ اپنی پسند کا نام یعنی اپنا ڈومین بھی خرید کر اس بلاگ پر چلا سکتے ہیں 

یہ ہم بعد میں کریں گے پہلے اپنا بلاگ بناتے ہیں 

ویب سائٹ ڈیزائن 

بائیں ہاتھ تھیم پر جائیں 

آپکے سامنے ڈیزائنز کی ایک لسٹ آجائے گی لیکن اگر آپکو یہ پسند نہیں آتے تو آپ ایک پروفیشنل ڈایزائن بھی استعمال کرسکتے ہیں 

  آپکو آن لائین بے شمار بلاگر تھیمز مل جائیں گے ۔ کسی بھی تھیم کو ڈاون لوڈ کرٰن اور زپ فائیل کھول کر ایکس ایم ایل فائیل نوٹ پیڈ میں کاپی کرلیں ۔ اب ایڈت تھیم مین جاکر پہلے تھیم کو کنڑول اے کے زریعے سلیکٹ کریں اور ڈیلیٹ دبادیں ۔ اب خالی جگہ پر نوٹ پیڈ والا تمام کوڈ کاپی کر کے پیسٹ کردیں

اور ساتھ ہی سیو کا بٹن دبادیں جو پیچ کے آخر میں ہے ۔ تھیم کا انتخاب کرنے کے لئے کچھ ضروری باتیں 

ایسے تھیم کا انتکاب کریں جو ایس ای او فرینڈلی یعنی اس میں اشتہارات  کی جگہ پہلے ہی موجود ہو

اتنا لائیٹ ہو کہ آسانی سے اپلوڈ ہوجائے ۔ کسی تھیم کا اپلوڈ ٹائم جاننے کے لئے ویو بلاگ میں جائیں ۔ اب ویب پیج کے انتہائی شروع میں ویب ایڈریس کے قریب نقطوں پر کلک کریں


 


گوگل براوزر میں مور ٹولز پر جائیں اور ڈولپر ٹولز پر کلک کریں۔ اب بائی جانب موجود چھوٹے چھوٹے لکھے لفظوں میں لائیٹ ہاوس تلاش کریں ۔ لائیٹ ہاوس نظر نہ آئے تو باریک ایرو نشان پر کلک کریں ۔ لائیٹ ہاوس سامنے آجائے گا ۔لائیٹ ہاوس پر کلک کریں۔ اب آپکے سامنے  انالائیز پیج لوڈ لکھا نظر آئے گا اسے دبادیں

  انتظار کریں کہ جب تک آپکے سامنے کئی گول دائرے نہ آجائیں۔

 


 یہ گول دائرے مختلف پیرامیٹرز ہیں جو آپکو تھیم کے بارے میں بتارہے ہیں اس میں پرفارمنس سب سے اہم ہے اسکا سکور زیادہ ہونا چاہئے۔

پرفارمنس کا انحصار کئی چیزوں پر ہوتا کچھ چیزیں ہم ٹھیک کرسکتے ہیں کچھ نہیں ۔ مثال کے طور پر تصاویر کا وزن کم کرنے سے پیج لوڈ بہتر ہوجاتا ہے ۔ اس بارے میں ہم مزید ایس ای او سیشن کے دوران جانیں گے

اب ہم چلتے ہیں واپس اپنی سائیٹ کے ڈیش بورڈ پر ۔ یہاں ہم ایک نیا پیج بناتے ہیں ۔ اس میں کچھ لکھتے ہیں ۔ اب ہم اسمیں تصیور اور ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں 

اب ہم ویو بلاگ کرتے ہیں 

اسی طرح ہم نے اپنی اس سائیٹ پر دس پیج بنانے ہیں 

  اگلے سیشن میں ہم ویب سائیت کے پیجز بنانا کونٹنٹ پوسٹ کرنا اور مختلف پیجز اور سوشل میڈیا اکاونٹس جیسے کہ فیس بک۔ ایکس ۔ لنکڈ ان وغیرہ کو ویب سائیٹ سے منسلک کرنے کے بارے میں سیکھیں گے

 اب جناب سوالات 





Previous Post Next Post