رہائش کے لیے
اگر آپ رہائش کے لیے مکان خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو مندرجہ زیل باتوں کا خیال رکھیں
سب سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ اپکی ضرورت کیا ہے ۔ بیوی بچوں سے مشاورت کریں کہ آپکو کتنے کمروں کا گھر درکار ہے ۔ کچن کتنا بڑا چاہئے وغیرہ
جب آپکو اپنی ضرورت کا پتہ چل جائے تو ایسی جگہ تلاش کریں جو آپکے کام کی جگہ یا بچوں کے سکول کے قریب ترین ہو ۔ کسی دوردراز علاقے میں شائد آپکو کم قیمت گھر مل جائے مگر سوچئے پٹرول ، ٹرانپسورٹ پر کتنا خرچہ اٹھے گا
اب کسی پراپرٹی کنسلٹنٹ سے مشورہ کریں اور اسے ہائر کرلیں ۔
سی ڈی اے سیکٹر میں سے کوئی انتخاب کرلیں ۔ اگر آپکا بجٹ کم ہے تو اسلام آباد کے مضافات مین بنی کسی ہاوسنگ سوسائٹی یا دیہی علاقے میں گھر یا پلاٹ خرید لیں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو جگہ بھی آپ خرید رہے ہیں اسکا انتقال اور رجسٹری ریونیو آفس سے آپ کے نام ہو سکتی ہو
پٹواری سے مل کر مطلوبہ زمین کی فرد نکلوا کر تسلی کرلیں کہ وہ کس کے نام ہے اور کیا آپ اصل مالک سے ہی خرید رہے ہیں ۔ دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ زمین یا گھر کی رقم انتقال کے وقت ہی ریونیو آفس میں ادا کریں ۔ اس میں آپکا پراپرٹی کنسلٹنٹ آپکی مدد کرے گا
پراپرٹی کی مالیت کا تعین اسکی لوکیشن پر کیا جاتا ہے ۔ پارک ۔ مارکیٹ ۔ میٹرو بس سٹیشن کے قریب گھر کی مانگ زیادہ ہوتی ہے ۔ اگر کل کرایہ پر دیں گے تو کرایہ بھی زیادہ آئے گا
یاد رکھئے رئیل اسٹیٹ میں بچت خریداری میں ہی ممکن ہے ۔ کوشش کریں کہ مارکیٹ سے کم میں گھر یا پلاٹ خرید سکیں ۔ اچھی ڈیل بنانے میں پراپرٹی کنسلٹنٹ آپکی مدد کرسکتا ہے ۔ کوشش کریں کہ مارکیٹ میں سے دیانتدار شہرت کے حامل پارپرٹی ڈیلر کو ہائر کریں اور اسکو مناسب اجرت دیں
سرمایہ کاری کے لیے گھر
اگر آپ کچھ مہینوں کے بعد بیچنے کے لیے گھر خرید رہے ہیں، تو آپ کسی بھی جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ باقی نکات اب بھی لاگو ہیں۔