اب بھارہ کہو پر ٹریفک بلاک نہیں ہوگی


PM Shahbaz Sharif inaugurating BaraKahu by pass


 ستمبر 30 ، 2022

اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔

بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے۔ پانچ کلومیٹر طویل یہ سڑک (بشمول ایک کلومیٹر فلائی اوور) مری روڈ سے قائداعظم یونیورسٹی اسٹاپ کے قریب سے شروع ہوگی اور پنجاب کیش اینڈ کیری سے ملحقہ جوگی بس اسٹاپ کے قریب مری روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس منصوبے میں ایک کلومیٹر طویل فلائی بھی تعمیر کیا جائے گا جو بہارہ کہو بازار سے باہر مری کی طرف ختم ہو گا۔


Previous Post Next Post